حیدرآباد۔10دسمبر(اعتماد نیوز)
دہلی پولس نے آبروریزی کے ملزم اوبیر کیب ڈرائیور شیو کمار یادو کا اسمارٹ فون برآمد کرلیا ہے ، جس کا استعمال اس نے جمعہ کی شب کو 26 سالہ لڑکی کی عصمت دری کی واردات سے قبل کیا تھا ۔ یہ اسمارٹ فون دہلی پولس ٹیم کے ذریعہ کل متھرا سے برآمد کیا گیا ہے۔
دہلی پولس کے
ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ "یہ فون ہمارے لئے ایک اہم شہادت ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوجائے گا کہ شیوکمار یادو اوبیر کیب سروس کے ساتھ کام کرتا تھا اور اس سے ہمیں کیب سروس کے جرم کوثابت کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوگا کہ شیوکمار یادو ہی اس کار کی ڈرائیونگ کررہا تھا جس کو متاثرہ لڑکی نے کرائے پر لیا تھا۔